18 جون، 2014، 6:41 PM

علامہ طاہرالقادری

ہم مظلوم اور ہم مقتول ہیں ہم نے ایف آئی آر نہیں کٹوائی

ہم مظلوم اور ہم مقتول ہیں ہم نے ایف آئی آر نہیں کٹوائی

مہر نیوز/ 18 جون / 2014 ء :پاکستان میں عوامی تحریک اور تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، دو تین وزرا ، آئی جی پنجاب قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہیں، جن پولیس افسران نے حملہ کیا انہوں نے ہی ایف آئی آر بنائی، مظلوم ہم ہیں، ہم مقتول ہیں، ہم نے کوئی ایف آئی آر نہیں کٹوائی، مذکورہ افراد کا بنایا ہوا جوڈیشل کمیشن ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عوامی تحریک اور تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، دو تین وزرا ، آئی جی پنجاب قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہیں، جن پولیس افسران نے حملہ کیا انہوں نے ہی ایف آئی آر بنائی، مظلوم ہم ہیں، ہم مقتول ہیں، ہم نے کوئی ایف آئی آر نہیں کٹوائی، مذکورہ افراد کا بنایا ہوا جوڈیشل کمیشن ناقابل قبول ہے۔طاہرالقادری نے ویڈیو لنک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، ہمارا کوئی شخص تحقیقاتی کمیشن میں بیان ریکارڈ نہیں کرائے گا، تحقیقاتی کمیشن ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے بنایا گياہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، دو تین وزرا ، آئی جی پنجاب قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہیں، جن پولیس افسران نے حملہ کیا انہوں نے ہی ایف آئی آر بنائی، مظلوم ہم ہیں، ہم مقتول ہیں، ہم نے کوئی ایف آئی آر نہیں کٹوائی، درخواست ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تحقیقاتی کمیشن سے لاتعلقی کا اظہار کریں، 15 گھنٹے کے دہشت گردانہ آپریشن کے دوران پورا میڈیا موجود تھا، اگر میڈیا کو منہاج القرآن میں اسلحہ دکھادیاجاتا تو اپنی پوری تحریک ختم کردیتا، درخواست ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تحقیقاتی کمیشن سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور پاکستان کی موجودہ حکومت کے وحشیانہ اقدامات سے الگ ہوجائیں۔

News ID 1837290

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha